سورة طه - آیت 60

فَتَوَلَّىٰ فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَيْدَهُ ثُمَّ أَتَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر فرعون نے ان سے رخ پھیرا، اپنے تمام داؤ جمع کیے پھر (وقت مقررہ پر مقابلہ کے لیے) نمودار ہوا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی مختلف شہروں سے ماہر جادو گروں کو جمع کر کے اجتماع گاہ میں آ گیا۔