سورة طه - آیت 51

قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُونِ الْأُولَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

فرعون نے کہا پھر ان کا کیا حال ہونا ہے۔ جو پچھلے زمانوں میں گزر چکے ہیں؟ (یعنی انہین تو تمہارے اس پروردگار کی خبر بھی نہ تھی)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* فرعون نے بات کا رخ دوسری طرف پھیرنے کے لئے یہ سوال کیا، یعنی پہلے لوگ جو غیر اللہ کی عبادت کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے، ان کا حال کیا ہوگا؟۔