سورة مريم - آیت 69
ثُمَّ لَنَنزِعَنَّ مِن كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى الرَّحْمَٰنِ عِتِيًّا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر ہر گروہ میں سے ان لوگوں کو (چن چن کر) الگ کرلیں گے جو (اپنی زندگی میں) خدائے رحمان سے بہت ہی سرکش تھے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* عِتِيًّا, بھی عَتَا يَعْتُو سےعَاتٍ کی جمع ہے۔ اس کے معنی ہیں بہت سرکش اور متمرد۔ مطلب یہ ہے کہ ہر گمراہ فرقے کے بڑے بڑے سرکشوں اور لیڈروں کو ہم الگ کرلیں گے اور ان کو اکٹھا کر کے جہنم میں پھینک دیں گے۔ کیونکہ یہ قائدین دوسرے جہنمیوں کے مقابلے میں سزا وعقوبت کے زیادہ سزا وار ہیں، جیسا کہ اگلی آیت میں ہے۔