سورة مريم - آیت 43

يَا أَبَتِ إِنِّي قَدْ جَاءَنِي مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ يَأْتِكَ فَاتَّبِعْنِي أَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے میرے باپ ! میں سچ کہتا ہوں، علم کی ایک روشنی مجھے مل گئی ہے، جو تجھے نہیں ملی، پس میرے پیچھے چل، میں تجھے سیدھی راہ دکھاؤں گا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس سے مجھے اللہ کی معرفت اور اس کا یقین حاصل ہوا، بعث بعد الموت اور غیر اللہ کے پجاریوں کے لئے دائمی عذاب کا علم ہوا۔ 2- جو آپ کی سعادت کو ابدی اور نجات سے ہمکنار کر دے گی۔