سورة مريم - آیت 23
فَأَجَاءَهَا الْمَخَاضُ إِلَىٰ جِذْعِ النَّخْلَةِ قَالَتْ يَا لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَ هَٰذَا وَكُنتُ نَسْيًا مَّنسِيًّا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر اسے دردزہ (کا اضطراب) کھجور کے ایک درخت کے نیچے لے گیا (اس کے تنا کے سہارے بیٹھ گئی) اس نے کہا کاش میں اس سے پہلی مرچکی ہوگی، میری ہستی لوگ یک قلم بھول گئے ہوتے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* موت کی آرزو اس ڈر سے کی کہ میں بچے کے مسئلے پر لوگوں کو کس طرح مطمئن کر سکوں گی، جب کہ میری بات کی کوئی تصدیق کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہوگا۔ اور یہ تصور بھی روح فرسا تھا کہ کہاں شہرت ایک عابدہ وزاہدہ کے طور پر ہے اور اس کے بعد لوگوں کی نظروں میں بدکار ٹھہروں گی۔