سورة مريم - آیت 13

وَحَنَانًا مِّن لَّدُنَّا وَزَكَاةً ۖ وَكَانَ تَقِيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

چنانچہ وہ ابھی لڑکا ہی تھا کہ ہم نے اسے علم و فضیلت بخش دی، نیز اپنے فضل خاص سے دل کی نرمی اور نفس کی پاکی عطا فرمائی۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- حَنَانًا، شفقت، مہربانی، یعنی ہم نے اس کو والدین اور اقربا پر شفقت ومہربانی کرنے کا جذبہ اور اسے نفس کی آلائشوں اور گناہوں سے پاکیزگی وطہارت بھی عطا کی۔