سورة الكهف - آیت 95

قَالَ مَا مَكَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيْرٌ فَأَعِينُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ذوالقرنین نے کہا میرے پروردگار نے جو کچھ میرے قبضہ میں دے رکھا ہے وہی میرے لیے بہتر ہے (تمہارے خراج کا محتاج نہیں) مگر تم اپنی قوت سے (اس کام میں) میری مدد کرو، میں تمہارے اور یاجوج ماجوج کے درمیانن ایک مضبوط دیوار کھڑی کردوں گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* قوت سے مراد یعنی تم مجھے تعمیراتی سامان اور رجال کار مہیا کرو۔