سورة الكهف - آیت 87

قَالَ أَمَّا مَن ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَىٰ رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذَابًا نُّكْرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ذوالقرنین نے کہا ہم نا انصافی کرنے والے نہیں، جو سرکشی کرے گا اسے ضرور سزا دیں گے، پھر اسے اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا ہے، وہ (بداعمالوں کو) سخت عذاب میں مبتلا کرے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی جو کفر وشرک پر جما رہے گا، اسے ہم سزا دیں گے یعنی پچھلی غلطیوں پر مواخذہ نہیں ہوگا۔