سورة الكهف - آیت 76

قَالَ إِن سَأَلْتُكَ عَن شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلَا تُصَاحِبْنِي ۖ قَدْ بَلَغْتَ مِن لَّدُنِّي عُذْرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

موسی نے کہا اگر پھر میں نے کچھ پوچھا تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیے گا۔ اس صورت میں آپ پوری طرح معذور سمجھے جائیں گے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اب اگر سوال کروں تو اپنی مصاحبت کے شرف سے مجھے محروم کر دیں، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اس لئے کہ آپ کے پاس معقول عذر ہوگا۔