سورة الكهف - آیت 41
أَوْ يُصْبِحَ مَاؤُهَا غَوْرًا فَلَن تَسْتَطِيعَ لَهُ طَلَبًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یا پھر (بربادی کی کوئی اور ناگہانی صورت نکل آئے۔ مثلا) اس کی نہر کا پانی بالکل نیچے اترجائے اور تم کسی طرح بھی اس تک نہ پہنچ سکو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یا درمیان میں جو نہر ہے جو باغ کو شادابی اور زرخیزی کا باعث ہے، اس کے پانی کو اتنا گہرا کر دے کہ اس سے پانی کا حصول ہی ناممکن ہو جائے اور جہاں پانی زیادہ گہرائی میں چلا جائے تو پھر وہاں بڑے بڑے ہارس پاور کی موٹریں اور مشینیں بھی پانی کو اوپر کھینچ لانے میں ناکام رہتی ہیں۔