سورة الكهف - آیت 8
وَإِنَّا لَجَاعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًا جُرُزًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور پھر ہم ہی ہیں کہ جو کچھ زمین پر ہے اسے (نابود کر کے) چٹیل میدان بنا دیتے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* صَعِيدًا صاف میدان۔ جُرُزٌ۔ بالکل ہموار۔ جس میں کوئی درخت وغیرہ نہ ہو، یعنی ایک وقت آئے گا کہ یہ دنیا اپنی تمام تر رونقوں سمیت فنا ہو جائے گی اور روئے زمین ایک چٹیل اور ہموار میدان کی طرح ہو جائے گی، اس کے بعد ہم نیک وبد کو ان کے عملوں کے مطابق جزا دیں گے۔