سورة الكهف - آیت 6
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلَىٰ آثَارِهِمْ إِن لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(اے پیغمبر) تیری حالت تو ایسی ہورہی ہے کہ جب لوگ یہ (واضح) بات بھی نہ مانیں تو عجب نہیں ان (کی ہدایت) کے پیچھے مارے افسوس کے اپنی جان ہلاکت میں ڈال دے (حالانکہ یہ ماننے والے نہیں)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* بِھٰذَا الْحَدِیْثِ (اس بات) سے مراد قرآن کریم ہے۔ کفار کے ایمان لانے کی جتنی شدید خواہش آپ (ﷺ) رکھتے تھے اور ان کے اعراض وگریز سے آپ (ﷺ) کو سخت تکلیف ہوتی تھی، اس میں آپ (ﷺ) کی اسی کیفیت اور جذبے کا اظہار ہے۔