سورة الكهف - آیت 4
وَيُنذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
نیز ان لوگوں کو متنبہ کردے جنہوں نے (ایسی سخت بات منہ سے نکالی کہ) کہا، اللہ بھی اولاد رکھتا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جیسے یہودیوں عیسائیوں اور بعض مشرکین (فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں) کا عقیدہ ہے۔