سورة الكهف - آیت 2

قَيِّمًا لِّيُنذِرَ بَأْسًا شَدِيدًا مِّن لَّدُنْهُ وَيُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا حَسَنًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بالکل سیدھی بات (ہر طرح کے پیچ و خم سے پاک) اور اس لیے اتاری کہ لوگوں کو خبردار کردے، اللہ کی جانب سے ایک سخت ہولناکی (ان پر) آسکتی ہے، اور مومنوں کو جو اچھے اچھے کام کرتے ہیں، خوشخبری دے دے کہ یقینا ان کے لیے بڑی ہی خوبی کا اجر ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مِنْ لَّدنہ، جو اس اللہ کی طرف سے صادر یا نازل ہونے والا ہے۔