سورة الإسراء - آیت 66

رَّبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(اے لوگو) تمہارا پروردگار تو وہ ہے جو تمہاری کار براریوں کے لیے سمندر میں جہاز چلاتا ہے تاکہ تم (سیرو سیاحت کے ذریعہ سے) اس کا فضل تلاش کرو، بلاشبہ تہ تم پر بڑی رحمت رکھنے والا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ اس کا فضل اور رحمت ہی ہے کہ اس نے سمندر کو انسانوں کے تابع کر دیا اور وہ اس پر کشتیاں اور جہاز چلا کر ایک ملک سے دوسرے ملک میں آتے جاتے اور کاروبار کرتے ہیں، نیز اس نے ان چیزوں کی طرف رہنمائی بھی فرمائی جن میں بندوں کے لئے منافع اور مصالح ہیں۔