سورة الإسراء - آیت 50

قُلْ كُونُوا حِجَارَةً أَوْ حَدِيدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تم کہہ دو ہاں تم (مرنے کے بعد) کچھ ہی کیوں نہ ہوجاؤ۔ پتھر ہوجاؤ، لوہا ہوجاؤ، یا کوئی اور چیز جو تمہارے خیال میں (دوبارہ زندہ ہونے کے لیے) بہت ہی سخت ہو، (لیکن قدرت الہی تمہیں دوبارہ زندہ کر کے رہیے گی)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جو مٹی اور ہڈیوں سے زیادہ سخت ہے اور جس میں زندگی کے آثار پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے۔