سورة النحل - آیت 65
وَاللَّهُ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (دیکھو) اللہ نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کی آب پاشی سے زمین کو جو مردہ ہوچکی تھی (ازسرنو) زندہ کردیا۔ بلاشبہ اس صورت حال میں ان لوگوں کے لیے ایک نشانی ہے جو (صدائے حق کو جی لگا کر) سنتے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔