سورة النحل - آیت 19
وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اللہ سب کچھ جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو، کوئی بات اس سے پوشیدہ نہیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اور اس کے مطابق وہ قیامت والے دن جزا اور سزا دے گا۔ نیک کو نیکی کی جزا اور بد کو بدی کی سزا۔