سورة الحجر - آیت 83

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ایک دن صبح کو اٹھے تو ایک ہولناک آواز نے آپکڑا تھا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- حضرت صالح (عليہ السلام) نے انہیں کہا کہ تین دن کے بعد تم پر عذاب آ جائے گا، چنانچہ چوتھے روز ان پر یہ عذاب آ گیا۔