سورة الحجر - آیت 73

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

غرض کہ سورج نکلتے نکلتے ایک ہولناک آوز نے انہیں آلیا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ایک چنگھاڑ نے، جب کہ سورج طلوع ہو چکا تھا، ان کا خاتمہ کر دیا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ زوردار آواز حضرت جبرائیل (عليہ السلام) کی تھی۔