سورة الحجر - آیت 68

قَالَ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُونِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لوط نے کہا دیکھو یہ (نئے آدمی) میرے مہمان ہیں تو میری فضیحت نہ کرو۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- حضرت لوط (عليہ السلام) نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ مہمان ہیں انہیں میں کس طرح تمہارے سپرد کر سکتا ہوں، اس میں میری رسوائی ہے۔