سورة الحجر - آیت 57
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر اس نے پوچھا تم لوگ جو بھیجے ہوئے آئے ہو تو تمہیں (اور) کون سی مہم درپیش ہے؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* حضرت ابرہیم (عليہ السلام) نے ان فرشتوں کی گفتگو سے اندازہ لگا لیا کہ یہ صرف اولاد کی بشارت دینے ہی نہیں آئے ہیں بلکہ ان کی آمد کا اصل مقصد کوئی اور ہے۔ چنانچہ انہوں نے پوچھا۔