سورة البقرة - آیت 175
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ ۚ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت بیچ کر گمراہی مول لی اور مغفرت کے بدلے عذاب کا سودا کیا تو (برائی کی راہ میں ان کا حوصلہ کیا ہی عجیب حوصلہ ہے اور) جہنم کی آگ کے لیے ان کی برداشت کیسی سخت ہی برداشت ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔