سورة الحجر - آیت 13
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کہ جن دلوں میں جرم ہوتا ہے ان میں حق کی مخالفت بھی جم جاتی ہے) وہ اس پر ایمان لانے والے نہیں اور جو پہلے گزر چکے ہیں ان کا بھی ایسا ہی دستور رہ چکا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ان کے ہلاک کرنے کا وہی طریقہ ہے جو اللہ نے پہلے مقرر کر رکھا ہے کہ تکذیب واستہزاء کے بعد وہ قوموں کو ہلاک کرتا ہے۔