سورة ابراھیم - آیت 38
رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ ۗ وَمَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّهِ مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے ہمارے پروردگا ! ہم جو کچھ چھپاتے ہیں وہ بھی تو جانتا ہے، جو کچھ ظاہر کرتے وہ بھی تیرے علم میں ہے، آسمان اور زمین کی کوئی چیز نہیں جو تجھ سے پوشیدہ ہو۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- مطلب یہ ہے کہ میری دعا کے مقصد کو تو بخوبی جانتا ہے، اس شہر کے لئے دعا سے اصل مقصد تیری رضا ہے تو تو ہرچیز کی حقیقت کو خوب جانتا ہے، آسمان وزمین کی کوئی چیز تجھ سے پوشیدہ نہیں۔