سورة ابراھیم - آیت 17

يَتَجَرَّعُهُ وَلَا يَكَادُ يُسِيغُهُ وَيَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِن كُلِّ مَكَانٍ وَمَا هُوَ بِمَيِّتٍ ۖ وَمِن وَرَائِهِ عَذَابٌ غَلِيظٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ ایک ایک گھونٹ کر کے منہ میں لے گا اور گلے سے اتار نہ سکے گا، ہر طرف سے اس پر موت آئے گی مگر مرے گا نہیں، اس کے پیچھے ایک سخت عذاب لگا ہوا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی انواع واقسام کے عذاب چکھ چکھ کر وہ موت کی آرزو کرے گا۔ لیکن، موت وہاں کہاں؟ وہاں تو اسی طرح دائمی عذاب ہوگا۔