سورة یوسف - آیت 99
فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَىٰ يُوسُفَ آوَىٰ إِلَيْهِ أَبَوَيْهِ وَقَالَ ادْخُلُوا مِصْرَ إِن شَاءَ اللَّهُ آمِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر جب (ایسا ہوا کہ یوسف کی خواہش کے مطابق) یہ لوگ (کنعان سے روانہ ہوگئے اور شہر کے باہر) یوسف سے ملے تو اس نے اپنے باپ اور ماں کو (عزت و احترام سے) اپنے پاس جگہ دی اور کہا اب شہر میں چلو، خدا نے چاہا تو تمہارے لیے ہر طرح کی سلامتی ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی عزت واحترام کے ساتھ انہیں اپنے پاس جگہ دی اور ان کا خوب اکرام کیا۔