سورة یوسف - آیت 93
اذْهَبُوا بِقَمِيصِي هَٰذَا فَأَلْقُوهُ عَلَىٰ وَجْهِ أَبِي يَأْتِ بَصِيرًا وَأْتُونِي بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اب تم یوں کرو کہ میرا یہ کرتا (بطور علامت کے) اپنے ساتھ لے جاؤ اور میرے باپ کے چہرے پر ڈال دو کہ اس کی آنکھیں روشن ہوجائیں، اور (پھر) اپنے گھرانے کے تمام آدمیوں کو لے کر میرے پاس آجاؤ۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- قمیص کے چہرے پر پڑنے سے آنکھوں کی بینائی کا بحال ہونا، ایک اعجاز اور کرامت کے طور پر تھا۔ 2- یہ یوسف (عليہ السلام) نے اپنے پورے خاندان کو مصر آنے کی دعوت دی۔