سورة یوسف - آیت 85
قَالُوا تَاللَّهِ تَفْتَأُ تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّىٰ تَكُونَ حَرَضًا أَوْ تَكُونَ مِنَ الْهَالِكِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(باپ کا یہ حال دیکھ کر بیٹے) کہنے لگے بخدا تم تو ہمیشہ ایسے ہی رہو گے کہ یوسف کی یاد میں لگے رہو، یہاں تک کہ (اسی غم میں) گھل جاؤ یا اپنے کو ہلاک کردو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* حَرَضٌ اس جسمانی عارضے یا ضعف عقل کو کہتے ہیں جو بڑھاپے، عشق یا پے درپے صدمات کی وجہ سے انسان کو لاحق ہوتا ہے، یوسف (عليہ السلام) کے ذکر سے بھائیوں کی آتش حسد پھر بھڑک اٹھی اور اپنے باپ کو یہ کہا۔