سورة ھود - آیت 122
وَانتَظِرُوا إِنَّا مُنتَظِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (نتیجہ کے) منتظر رہو، ہم بھی منتظر ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ حسن انجام کس کے حصے میں آتا ہے اور یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ ظالم لوگ کامیاب نہیں ہونگے۔ چنانچہ یہ وعدہ جلد ہی پورا ہوا اور اللہ تعالٰی نے مسلمانوں کو غلبہ عطا فرمایا اور پورہ جزیرہ عرب اسلام کے زیر نگین آ گیا۔