سورة ھود - آیت 86
بَقِيَّتُ اللَّهِ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ۚ وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اگر تم میرا کہا مانو تو جو کچھ اللہ کا دیا (کاروبار میں) بچ رہے اسی میں تمہارے لیے بہتری ہے، اور دیکھو (میرا کام تو صرف نصیحت کردینا ہے) میں کچھ تم پر نگہبان نہیں (کہ جبرا اپنی راہ پر چلا دوں)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ﴿بَقِيَّتُ اللَّهِ﴾ سے مراد جو ناپ تول میں کسی قسم کی کمی کئے بغیر، دیانتداری کے ساتھ سودا دینے کے بعد حاصل ہو۔ یہ چونکہ حلال و طیب ہے اور خیرو برکت بھی اسی میں ہے، اس لئے اللہ کا بقیہ قرار دیا گیا ہے۔ ** یعنی میں تمہیں صرف تبلیغ کر سکتا ہوں اور اللہ کے حکم سے کر رہا ہوں۔ لیکن برائیوں سے میں تمہیں روک دوں یا اس پر سزا دوں، یہ میرے اختیار میں نہیں ہے، ان دونوں باتوں کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے۔