سورة التوبہ - آیت 10
لَا يَرْقُبُونَ فِي مُؤْمِنٍ إِلًّا وَلَا ذِمَّةً ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُعْتَدُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کسی مومن کے لیے نہ تو قرابت کا پاس کرتے ہیں نہ عہد و قرار کا، یہی لوگ ہیں کہ ظلم میں حد سے گزر گئے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* بار بار وضاحت سے مقصود مشرکین اور یہود کی اسلام دشمنی اور ان کے سینوں میں مخفی عداوت کے جذبات کو بےنقاب کرنا ہے۔