سورة الاعراف - آیت 153

وَالَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ ثُمَّ تَابُوا مِن بَعْدِهَا وَآمَنُوا إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہاں جن لوگوں نے برائیوں کا ارتکاب کے بعد (متنبہ ہوکر) توبہ کرلی اور ایمان لے آئے تو بلا شبہ تمہارا پروردگار توبہ کے بعد بخش دینے والا رحمت والا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* ہاں جنہوں نے توبہ کرلی، ان کے لیے اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے ۔ معلوم ہوا کہ توبہ سے ہر گناہ معاف ہو جاتا ہے بشرطیکہ خالص توبہ ہو۔