سورة النور - آیت 46

لَّقَدْ أَنزَلْنَا آيَاتٍ مُّبَيِّنَاتٍ ۚ وَاللَّهُ يَهْدِي مَن يَشَاءُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بلاشبہ ہم نے ایسی آیتیں نازل کردی ہیں جو (حقیقت حال) روشن کردینے والی ہیں اور اللہ جسے چاہتا ہے (کامیابی کی سیدھی راہ دکھا دیتا ہے (٣٦)۔

ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب

1 یہ حکمت بھرے احکام ، یہ روشن ، اس قرآن کریم میں اللہ ہی نے بیان فرمائی ہیں ۔ عقلمندوں کو ان کے سمجھنے کی توفیق دی ہے ، رب جسے چاہے اپنی سیدھی راہ پر لگائے ۔