سورة الأنبياء - آیت 59
قَالُوا مَن فَعَلَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا إِنَّهُ لَمِنَ الظَّالِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
انہوں نے کہا (یعنی جب لوگ معبد میں واپس آئے تو یہ حال دیکھ کر کہنے لگے) ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ حرکت کس نے کی؟ جس کسی نے کی ہو وہ بڑا ہی ظالم آدمی ہے۔
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔