سورة ھود - آیت 102
وَكَذَٰلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَىٰ وَهِيَ ظَالِمَةٌ ۚ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور تیرے پروردگار کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے جب وہ انسانی آبادیوں کو ظلم کرتے ہوئے پکڑتا ہے۔ یقینا اس کی پکڑ بڑی ہی دردناک بڑی ہی سخت ہے۔
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
. جس طرح ان ظالموں کی ہلاکت ہوئی ان جیسا جو بھی ہوگا اسی نتیجے کو وہ بھی دیکھے گا ۔ اللہ تعالیٰ کی پکڑ المناک اور بہت سختی والی ہوتی ہے ۔ بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے { اللہ تعالیٰ ظالموں کو ڈھیل دے کر پھر پکڑیں گے ۔ وقت ناگہاں دبا لیتا ہے ۔ پھر مہلت نہیں ملتی ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت «وَکَذٰلِکَ أَخْذُ رَبِّکَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَیٰ وَہِیَ ظَالِمَۃٌ إِنَّ أَخْذَہُ أَلِیمٌ شَدِیدٌ» کی تلاوت کی } ۔ ۱؎ (صحیح بخاری:4686)