سورة الفلق - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے
تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے
بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ الفلق کا تعارف: سورۃ الفلق ایک رکوع پر مشتمل ہے اس کی پانچ آیات ہیں یہ سورۃ مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی اس کا نام اس کی پہلی آیت کے آخر میں موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں اپنی الفلق کی صفت بیان فرما کر نبی (ﷺ) کو حکم دیا ہے کہ اس رب کی پناہ طلب کیا کرو جس نے ہر چیز کا آغاز پھاڑنے کے عمل سے کیا ہے۔ بالخصوص گرہوں میں پھونکے مارنی والی عورتوں اور حسد کرنے والے کے حسد سے بچنا چاہیے اور ان کی شر سے اپنے رب کی حفاظت طلب کرنی چاہیے۔