سورة غافر - آیت 78
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ مِنْهُم مَّن قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُم مَّن لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ ۗ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ فَإِذَا جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اے پیغمبر آپ سے پہلے ہم نے کتنے ہی پیغمبر مبعوث فرمائے ان میں سے کچھ ایسے ہیں جن کے حالات آپ کو نہیں سنائے (یعنی قرآن مجید میں ان کا ذکر نہیں کیا گیا) اور کسی رول کو یہ مقدور نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر کوئی نشانی لے آتا پھر جب وہ وقت آگیا کہ حکم الٰہی صادر ہو تو (خدا کا فیصلہ) حق نافذ ہوگیا اور اس وقت ان لوگوں کے لیے جو برسرباطل تھے تباہی ہوئی ہے (١٠)۔
تفسیرفہم قرآن - میاں محمد جمیل
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔