سورة الكهف - آیت 46

الْمَالُ وَالْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَالْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ خَيْرٌ عِندَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَخَيْرٌ أَمَلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مال و دولت اور آل اولاد اور دنیوی زندگی کی دلفریبیاں ہیں ( مگر چند روزہ، ناپائیدار) اور جو نیکیاں باقی رہنے والی ہیں تو وہی تمہارے پروردگار کے نزدیک بہ اعتبار ثواب کے بہتر ہیں اور وہی ہیں جن کے نتائج سے بہتر امید رکھی جاسکتی ہے۔

تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔