سورة الاعراف - آیت 25
قَالَ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور فرمایا تم اسی میں جیو گے، اسی میں مرو گے پھر اسی سے ( مرنے کے بعد) نکالے جاؤ گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی اللہ تعالیٰ نے زمین کو بنی آدم کے لیے جائے سکونت قرار دیا ہے کہ مر نے کے بعد اس زمین میں مد فون ہوں اور قیامت کے دن اسی سے زندہ ہو کر نکلیں جیسا کہ سورت طهٰ میں فرمایا : İ مِنۡهَا خَلَقۡنَٰكُمۡ وَفِيهَا نُعِيدُكُمۡ وَمِنۡهَا نُخۡرِجُكُمۡ تَارَةً أُخۡرَىٰ Ĭ ۔ اسی مٹی سے ہم نے تم کو پیدا کیا اور اسی میں تمہیں لوٹائیں گے اور اسی سے دوبارہ تمہیں نکالیں گے ( آیت 55)