سورة الاعراف - آیت 15
قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
فرمایا : تجھے مہلت ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 شیطان کو یہ مہلت دینے سے بندوں کا امتحان مقصود ہے اور یہ کہ جس غرض کے لیے انسان کو پیدا کیا گیا ہے وہ پوری ہو۔