سورة الاعراف - آیت 5
فَمَا كَانَ دَعْوَاهُمْ إِذْ جَاءَهُم بَأْسُنَا إِلَّا أَن قَالُوا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر جب عذاب کی سختی نمودار ہوئی تو (انکار و شرارت کا سارا دم خم جاتا رہا) اس وقت ان کی پکار اس کے سوا کچھ بھی نہ تھی کہ بلا شبہ ہم ظلم کرنے والے تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13 یعنی سوائے اعتراف گناہ کے کچھ بن نہ پڑا اور اپنے تمام جھوٹے معبودوں کو بھول گئے مگر اس وقت کا عتراف گناہ ان کے کس کام آسکتا تھا؟ جب گناہ سے توبہ کرنے کا وقت تھا اس وقت تو غفلت کی نیند سوتےر ہے۔