سورة الانعام - آیت 107
وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا أَشْرَكُوا ۗ وَمَا جَعَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا ۖ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اگر اللہ چاہتا تو یہ لوگ شرک نہ کرتے (٤٤) ہم نے نہ تمہیں ان کی حفاظت پر مقرر کیا ہے اور نہ تم ان کاموں کے ذمہ دار ہو۔ (٤٥)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی آپ (ﷺ) ان کی حماقتوں اور کفر سے متاثر نہ ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے اندر ایمان وکفر دونوں کی استعداد رکھی ہے اور اس سے ان کا امتحان مقصود ہے کہ شکر گزار بنتے ہیں یا کفر اختیار کرتے ہیں اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو ان کو فرشتوں کی طرح بھی بنا سکتا تھا کہ فطری طور پر مومن اور تابعدار ہیں لیکن یہ اسکی حکمت کے خلاف تھا۔