سورة الانعام - آیت 64
قُلِ اللَّهُ يُنَجِّيكُم مِّنْهَا وَمِن كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ أَنتُمْ تُشْرِكُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کہو : اللہ ہی تمہیں اس مصیبت سے بھی بچاتا ہے اور ہر دوسری تکلیف سے بھی، پھر بھی تم شرک کرتے ہو؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی جب نجات پالیتے ہیں تو بجائے شکر گزاری کے کفر کرنے لگتے ہو۔