سورة الانعام - آیت 18

وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور وہ اپنے بندوں کے اوپر مکمل اقتدار رکھتا ہے، اور وہ حکیم بھی ہے، پوری طرح باخبر بھی

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ کے سوا کسی کو’’ ولی‘‘ نہیں بنانا چاہیے (رازی) یعنی عرش معلی پر جو تمام مخلوقات سے بالا ہے اہل حدیث اللہ تعالیٰ کے فوق الفوق ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں احادیث صحیحہ میں بھی اللہ تعالیٰ کے عرش پر ہونے کا بیان ہے اور یہ عرش آسمانوں کے اوپر ہے۔ ( وحیدی) ف9 صفات کمال دوہی ہیں قدرت اور علم پہلے جملہİوَهُوَ ٱلۡقَاهِرُ فَوۡقَ عِبَادِهِĬ میں کمال قدرت کی طرف اشارہ ہے اورİ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡخَبِيرُĬ سے کمال علم کا اثبات مقصود ہے۔ (رازی) یعنی اپنے احکام دینے میں حکمت والا اور اپنے بندوں کے معاملات اور ضروریات سے باخبر ہے !