سورة الانعام - آیت 2

هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن طِينٍ ثُمَّ قَضَىٰ أَجَلًا ۖ وَأَجَلٌ مُّسَمًّى عِندَهُ ۖ ثُمَّ أَنتُمْ تَمْتَرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہی ذات ہے جس نے تم کو گیلی مٹی سے پیدا کیا، پھر (تمہاری زندگی کی) ایک میعاد مقرر کردی، اور (دوبارہ زندہ ہونے کی) ایک متعین میعاد اسی کے پاس ہے (١) پھر بھی تم شک میں پڑے ہوئے ہو۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یعنی حضرت آد م ( علیہ السلام) کو باقی سب لوگ چونکہ آدم ہی کی اولاد ہیں اس لیے گویا سب مٹی سے پیدا ہوئے (کذافی القرطبی) ف 8 میعاد یعنی فنا کا وقت مقرر کردیا اور دوسراوعدہ اس کے نزددیک قرار پاچکا ہے یعنی اللہ کے سوا کسی کو اس کا علم نہیں پھر تم شک کرتے یعنی اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ جس نے مشت خاک سے تم پیدا کیا وہ دوبارہ تم کو زندہ کرسکے گا، وحیدی)