سورة المآئدہ - آیت 98
اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَأَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ بات بھی جان رکھو کہ اللہ عذاب دینے میں سخت ہے، اور یہ بھی کہ اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 16 لہذا تم ایک طرف اس کے عذاب سے بھی پناہ مانگتے رہو اور دوسری طرف اس کی رحمت کے امید وار بھی رہو اصل ایمان یہ ہے کہ بندے پر خوف ورجا کی حالت طاری رہے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مومن کے خوف اور رجا و تولا جائے تو دونوں برابر نکلیں (کبیر) ف 17 یعنی جب انہوں نے یہ حکم دیا تو اپنا فریضہ ادا کردیا اور تم پر حجت قائم ہوگئی اب کسی شخص کا کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔ (ابن کثیر )