سورة النسآء - آیت 167

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ قَدْ ضَلُّوا ضَلَالًا بَعِيدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جو لوگ (سچائی سے) منکر ہوئے اور خدا کی راہ سے لوگوں کو روکا، تو بلاشبہ وہ (سیدھے راستے سے) بھٹک گئے اور ایسے بھٹکے کہ دور دراز راہوں میں گم ہوگئے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 ان لوگوں سے مراد یہودی ہیں جو نبی (ﷺ) پر خود بھی ایمان نہ لاتے تھے اور لوگوں کو بھی یہ کہہ کر روکا کرتے تھے کہ اس شخص کی کوئی صفت ہماری کتاب میں مذکور نہیں یا یہ کہ نبوت کا دائرہ تو حضرت ہارو ن ( علیہ السلام) اور داؤد ( علیہ السلام) کی اولاد تک محدودد ہے یا یہ کہ حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی لائی ہوئی شریعت منسوخ نہیں ہوسکتی انکی اس قسم کی کوششوں ہی کو قرآن نے’’ دور کی گمراہی‘‘ فرمایا ہے .