سورة النسآء - آیت 151

أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تو ایسے لوگ یقینا کافر ہیں (ان کا بعض رسالتوں پر ایمان رکھنے کا دعوی انہیں مومن نہیں بنا دے سکتا) اور کافروں کے لیے ہم نے ذلت دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 ان لوگوں کے کافر ہونے میں کسی قسم کا شک وشبہ نہیں حَقّٗاۚ مصدر محذ وف کی تاکید ہے۔ ( کبیر )