سورة الہب - آیت 2
مَا أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
نہ اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی اس کی کوئی چیز اسے تباہی سے نہ بچا سکی۔ ” مال“ سے مراد اس کا جمع کردہ مال ہے اور ” کمائی“ سے مراد اولاد، عزت و وجاہت وغیرہ ،یا ’’مال ‘‘سے مراد اس کا موروثی مال ہے اور کمائی سے مراد اس کا اپنا کمایا ہوا مال۔